جینٹ جیکسن30برس گرزنے کے بعد بھی” کنٹرول “میں

ہفتہ 6 فروری 2016 12:57

جینٹ جیکسن30برس گرزنے کے بعد بھی” کنٹرول “میں

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء)معروف گلوکارہ جینٹ جیکسن جو اور کیتھرین جیکسن کی سب سے چھوٹی اولاد ہیں۔لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی چھوٹی بہن جینٹ جیکسن کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے۔ گلوکارہ نے سب سے پہلے گلوکار جیمس ڈیبرگ سے چھپ کر شادی کی بعد از1991ء میں معروف رقاص رینے الیزنڈو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم جوڑے کے درمیان 2000ء میں طلاق واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گلوکارہ نے قطری بزمین وسام المنان سے2012ء میں تیسری شادی کرلی۔ تیسری شادی سے قبل انھیں آخری مرتبہ سڈنی کے اوپرا ہاوٴس میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔گلوکارہ نے4فروری1986ء میں اپنا کامیاب ترین میوزک البم ”کنٹرول“ لانچ کیا اگرچہ اس وقت گلوکارہ اتنی مشہور نہ تھیں تاہم اس البم کی لانچ سے انکی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی۔ لیکن اس کے باوجود گلوکارہ اپنے بھائی لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کے زیر اثر رہتیں۔