موجودہ حکومت نے ملک کی اقتصادی سمت درست کر دی ہے ‘کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے‘پی آئی اے سمیت تمام غیر فعال اداروں کی نجکاری وقت کا تقاضہ ہے‘اپوزیشن نجکاری کو سیاسی معاملہ بنا کر اصلاحات کے عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست اور گھانا کے اعزازی قونصل جنرل شاہد رشید بٹ کا بیان
ہفتہ 6 فروری 2016 13:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست اور گھانا کے اعزازی قونصل جنرل شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کی اقتصادی سمت درست کر دی ہے جس سے تعمیر اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ امن و امان کی بہتر صورتحال سے ملکی امیج اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
ملک بھر کی کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے جس میں پی آئی اے ، سٹیل ملز اور پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری شامل ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہ بات ایک تقریب کے دوران غیر ملکی سفیروں اور دیگر افرادسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملزمعیشت کیلئے گردشی قرضے سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں جن سے جان چھڑائے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی مگر اپوزیشن پارٹیاں اس معاملہ کو سیاسی معاملہ بنا کرسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہیں جو افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.