آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ‘ عمران خان
ہفتہ 6 فروری 2016 13:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ‘ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے حکومت نے ان پر گولیاں چلائیں ،کراچی میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا ‘ دنیا میں امیر لوگوں سے ٹیکس لیکر غریبوں پر خرچ کیا جاتا ہے ‘پاکستان میں الٹ ہورہاہے ‘ نواز شریف کی جدہ کی سٹیل مل نفع میں چل رہی ہے ‘ پاکستان سٹیل مل بند ہوگئی ہے ۔
بنی گالہ سے کراچی کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ہے ، نواز شریف کو آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کر سہارا ملتا ہے تو ٹھیک ہے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس لگایا ہے گیس کے اوپر بھی ٹیکس لگائے گئے ‘ٹیکس ہمیشہ پیسے والے لوگوں سے اکٹھا کرکے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے ‘پاکستان میں پیسے والے لوگوں کو ایمنسٹی سکیمیں دی جارہی ہیں ‘ غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے۔
ٹیکس کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے تین سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی میں ساڑھے 6 سو ارب روپے کی پراپرٹی خریدی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے کہ حکومت سے پوچھے کہ معاشی نظام کس کو فائدہ دے رہا ہے۔ نجکاری سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، نجکاری سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا، نجکاری سے صرف مینجمنٹ بدلے گی جو کا م پرائیویٹ سیکٹر آکر کرے گا وہی حکومت کردے ،میاں نواز شریف کی جدہ کی سٹیل مل نفع میں چل رہی ہے ‘ پاکستان سٹیل مل بند ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کو پرائیویٹائز نہیں کررہے بلکہ مینجمنٹ تبدیل کررہے ہیں تاکہ بہتر طور پر کام چل سکے۔عمران خان نے کہا کہ آج کا کسان سب سے زیادہ ظلم برداشت کر رہا ہے، حکمران اورنج ٹرین بنا رہے ہیں حالانکہ ملک میں پینے کا پانی نہیں ہے ، لوگوں کو رہنے کی جگہ میسر نہیں ، ہمارے ملک میں غریبوں سے ٹیکس لیا جا رہا ہے ‘ امیروں کو چھوٹ دی جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جدہ میں موجود سٹیل مل اربوں کا منافع کما رہی ہے ‘ پاکستان کی قومی سٹیل مل تباہی سے دوچار ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.