لال مسجد اور شہداء فاوٴنڈیشن نے آبپارہ پولیس اسٹیشن میں سول سوسائٹی کارکنان کے خلاف شکایت درج کرادی
ہفتہ 6 فروری 2016 13:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) اسلام آباد میں قائم لال مسجد اور شہداء فاوٴنڈیشن نے آبپارہ پولیس اسٹیشن میں 'سول سوسائٹی' کارکنان کے خلاف شکایت درج کرادی۔مذکورہ شکایت شہداء فاوٴنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نام نہاد سول سوسائٹی کے سربراہ جبران ناصر اور خرم ذکی لال مسجد ‘جامعہ حفصہ ‘مولانا عبدالعزیز اور اہل سنت والجماعت (دیوبند) کے خلاف نفرت اور تشدد پھیلانے کے لیے کراچی سے آئے۔
کہا گیا کہ خرم ذکی نے ایک ویڈیو پیغام میں مولانا عبدالعزیز اور اہل سنت والجماعت (دیوبند) کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکی دی مدعی نے اپنی شکایت میں کہا کہ مذکورہ ویڈیو میں کہا گیا کہ اگر ریاستی اداروں نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف ایکشن لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تو ہم ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔(جاری ہے)
شکایت میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ خرم ذکی کی ایماء پر مولانا عبدالعزیز کو قتل کرنے کی نیت سے ان پر حملہ کیا جاسکتا ہے ‘ مذکورہ ویڈیو کی ریلیز نے مولانا عبدالعزیز کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے ۔
کہا گیا کہ جبران ناصر نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں اہل سنت والجماعت (دیوبند) کے خلاف نفرت اور تشدد پھیلایا اور جماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں شکایت میں کہا گیا کہ اورنگزیب فاروقی اہل سنت والجماعت (دیوبند) کے ایک ممتاز رہنما ہیں اور خدشہ ہے کہ جبران ناصر کے کہنے پر کوئی ان کو قتل نہ کردے ۔شکایت گزار نے مطالبہ کیا کہ سول سوسائٹی کے دونوں کارکنوں کے خلاف تشدد، نفرت، مذہبی انتشار اور قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے انھیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے آبپارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت وصول کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر علی کا کہنا تھا کہ یہ اعلیٰ سطحی معاملہ ہے اور اس کا فیصلہ کوئی سینئر افسر ہی کریں گے تاہم انھوں نے تصدیق کی کہ سول سوسائٹی اراکین کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے انھیں شکایت موصول ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.