بہار کے ویلڈر کے بیٹے کو ایک کروڑ سے زائد تنخواہ پر نوکری مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 14:16

بہار کے ویلڈر کے بیٹے کو ایک کروڑ سے زائد تنخواہ پر نوکری مل گئی

بہار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): بھارتی شہر بہار کے رہائشی ایک ویلڈر کے بیٹے کو ایک مائیکرو سافٹ کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد تنخواہ پرنوکری مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے 21 سالہ طالبعلم وتسلیا سنگھ چوہان نے بتایا کہ معاشی وسائل کم ہونے کے باوجود میں آج جہاں بھی ہوں اس میں میرے اُساتذہ نے میرا بہت ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

چوہان کا کہنا ہے کہ سیلیکشن کے 5 راؤنڈز میں مجھے کوئی خاصی مشکل پیش نہیں آئی۔ جس کے بعد مزید محنت کے ذریعے مجھے امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی میں نوکری مل گئی جس کی تنخواہ ایک کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔ چوہان نے مزید بتایا کہ یہ سُن کر پہلے تو میرے والد کو یقین نہیں آیا لیکن اُس کے بعد انہوں نے میری محنت کو خوب سراہتے ہوئے مجھے شاباش دی۔