چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل بھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 15:17

چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ کل بھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل نے آئندہ روز بھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کمیٹی پر دھمکی آمیز فون کالز کا الزام بے بنیاد اور بچگانہ ہے۔ انتظامیہ ہوش کرے ملازمین خود احتجاج میں شامل ہیں۔ سازشیں کر کے ملازمین پر تشدد کے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم اپنی جدو جہد کو ختم نہیں کریں گے ، انتشار کی بجائے انتظامیہ کو چاہئیے کہ مثبت اقدام میں اپنی انرجی صرف کرے۔چئیر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل بلوچ نے اعلان کیا کہ آئندہ کل احتجاج میں میری بھی فیملی شریک ہو گی۔ اور ہم حکومت کو یہ بتائیں گے کہ ہمارے اہل خانہ اور لواحقین بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں لہذٰا میری درخواست ہے کہ آپ سب بھی اپنے اہل خانہ کو احتجاج میں لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ پم نجکاری نہیں پی آئی اے کی بحالی چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاست دان بیان دینے کی بجائے عملی اقدام کریں۔ سہیل بلوچ نے مزید بتایا کہ شمیم اکمل کی طبیعت خرابی کے باعث ناصر جنجوعہ کو متفقہ طور پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کنوینئیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پائلٹس نے نجکاری کے خلاف جدو جہد نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، عامر ہاشمی کی جانب سے دیا گیا بیان ان کا انفرادی فیصلہ ہے۔