خطے میں امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کا حل ہے ہزاروں کشمیریوں کے خون اور شہادتوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور پوری سکھ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن جائے گا یوم کشمیرکے موقع پر ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ کی اردوپوائنٹ سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 15:24

خطے میں امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کا حل ہے ہزاروں کشمیریوں کے خون اور ..

ننکانہ صاحب (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-حاجی چوہدری عبدالحمید سے۔06فروری۔2016ء) سکھ مسلم فیڈریشن برطانیہ کے چیئرمین سردارمن موہن خالصہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کے حل سے ہے ہزاروں کشمیر ی مسلمانوں کے خون اور شہادتیں ضرور رنگ لائیں گی اور ہم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں لندن سے ننکانہ صاحب میں اردوپوائنٹ کے ضلعی بیوروچیف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پور ی سکھ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی غاصبانہ قبضہ سے نجات پا کر پاکستان کا حصہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت سے خالصتان کی آزادی بھی چھین کر لیں گے کشمیر کی اور خالصتان آزادی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے -