ممتاز اردو ادبی جریدہ ”انشاء “ کا خصوصی مختصر تخلیقات نمبر شائع ہو گیا
ہفتہ 6 فروری 2016 16:17
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) برصغیر پاک و ہند کے ممتاز نقاد ، شاعر ، ادیب ، صحافی ، دانشور اور محقق جناب ف س اعجاز کے زیر ادارت شائع ہونے والے ممتاز اردو ادبی جریدہ ”انشاء “ کی مسلسل اشاعت کے 30برس مکمل ہونے پر مختصر تخلیقات پر مبنی ، منفرد اوراچھوتا نمبر شائع ہو گیا ہے اس شمارہ میں برصغیر پاک و ہند اور دنیا بھر کی اردو ادب کی قدر آور شخصیات کے علاوہ ممتاز ادیبوں ، شعراء ، افسانہ نگاروں ، انشاء نگاروں کے علاوہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے طورپر متنوع موضوعات اور عنوانا ت پر مبنی نگارشات و تخلیقات اور منظوم کلام شامل کیا گیا ہے ، انتہائی دیدہ زیب رنگین ٹائٹل کے ساتھ جو دیکھنے والوں کو دعوت فکر دیتا ہے ،216صفحات کا یہ ضخیم نمبر اس عالمی ممتاز اردو ادبی جریدے کا 23واں خصوصی شمارہ ہے ، جناب ف س اعجاز نے اداریہ میں مختصر نویسی کی اہمیت پر سیر حاصل بحث کی ہے ، اردو ادب کی مختلف اصناف سخن سے مزین یہ ”ادبی گرانڈیل پلازہ “اردو ادب کا ذوق رکھنے والوں کے لیے ایک گرانقد ر عطیہ ہے ،اس کے مختلف گوشوں کو مختلف عنوانات اور موضوعات کے تحت لکھاریوں کی نگارشات سے سنوار ا گیا ہے ، یہ شمارہ انشاء پبلیکیشنز 25-Bذکر یہ سٹریٹ ، کولکتہ ۔
700073بھارت سے منگوایا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.