کوئٹہ : جناح روڈ پر زرودار دھماکہ سُنا گیا ، امدادی ٹیمیں روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 16:29

کوئٹہ : جناح روڈ پر زرودار دھماکہ سُنا گیا ، امدادی ٹیمیں روانہ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : کوئٹہ کے جناح روڈ پر ایک زرودار دھماکہ سُنا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح رڈ پر عدالت روڈ سے ملحقہ علاقہ میں زوردار دھماکہ سُنا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سُنی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے، دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :