وفاقی وزیر خزانہ کا پاکستان میں مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم

عالمی بینک کے صدر کے دورہ پاکستان سے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، سینیٹر اسحاق ڈار

ہفتہ 6 فروری 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کے صدر کا دورہ پاکستان سے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ہفتہ کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الگوان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

الگوان نے آئی ایم ایف کے ساتھ دسویں جائزے کے کامیاب مذاکرات کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو عالمی بینک کے صدر کے 9فروری کے دورہ پاکستان کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ ان کے دورے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں ترقی پر تبادلہ خیال ہو گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کے صدر کا دورہ پاکستان سے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا