آڈیٹر جنرل نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جاری کردہ ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹس کو غیر قانونی قرار دیدیا

ہفتہ 6 فروری 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جاری کردہ ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو منظر عام پر آنے والی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نے گوجر خان میں 17ترقیاتی اسکیموں کو غیر قانونی فنڈز جاری کئے، گوجر خان کیلئے ایک ارب 38کروڑ روپے کی 17سکیموں کیلئے غیر قانونی فنڈز دیئے گئے، فنڈز سال 2012-13ء میں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود جاری کئے گئے