گلوکار غلام علی 5مارچ کو نئی دہلی میں بھارتی فلم ”گھرواپسی“کے میوزک کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے

ہفتہ 6 فروری 2016 16:33

گلوکار غلام علی 5مارچ کو نئی دہلی میں بھارتی فلم ”گھرواپسی“کے میوزک ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) معروف پاکستانی گلوکار غلام علی 5مارچ کو نئی دہلی میں بھارتی فلم ”گھرواپسی“کے میوزک کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ ماہ ممبئی میں بھارتی فلم”گھرواپسی“ کے میوزک ریلیزکی تقریب منسوخ ہونے کے بعد اب اس فلم کا میوزک5مارچ کو نئی دہلی میں ریلیز کیا جائیگا، فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاسی نے تصدیق کی ہے کہ تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار غلام علی بھی شرکت کریں گے۔

ان کاکہنا ہے کہ شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے اب ہم فلم”گھرواپسی“ کا میوزک نئی دہلی میں ریلیز کررہے ہیں،اس موقع پر غلام علی بھی موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث غلام علی کو ممبئی اور پونے میں اپنے کنسرٹ منسوخ کرنا پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :