Live Updates

کراچی ‘ عمران خان کے استقبالیہ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں رپورٹرز اورکیمرہ مینوں پرتحریک انصاف کے کارکنوں کا تشدد صحافیوں کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے احتجاج کی کوریج کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

ہفتہ 6 فروری 2016 16:33

کراچی ‘ عمران خان کے استقبالیہ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں رپورٹرز اورکیمرہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) کراچی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے استقبالیہ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی کوریج کیلئے آئے رپورٹرز اورکیمرہ مینوں پرتحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کیاجس پر صحافیوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے احتجاج کی کوریج کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کیخلاف احتجاج کے دوران ملازمین کے قتل کیخلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے،پی آئی اے کے ملازمین کا احتجاج کے دوران قتل کے بعدتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کا اعلان کررکھا تھا،جس پر وہ ہفتہ کو کراچی گئے۔ کراچی میں عمران خان کے استقبالیہ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں موجود صحافیوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کیا اور کارکنوں نے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو بھی زدوکوب کیا جس پر صحافیوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے احتجاج کی کوریج کا بائیکاٹ کردیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات