پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اکبر الرحمان گیند ناک پر لگنے سے زخمی

ہفتہ 6 فروری 2016 17:20

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اکبر الرحمان گیند ناک ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اکبر الرحمان گیند ناک پر لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ کے لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کی جانب سے میچ کے چوتھے اوور کی پانچویں گیندپر کراچی کے بلے باز جیمز ونس نے گیند کٹ کرنے کی کوشش کی لیکن بال انکے بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے سلپ میں کھڑے اکبر الرحمان کی ناک پر جالگی لگی اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔


Quetta Gladiator Akbar-ur-Rehman Got Badly... by ayaz18

متعلقہ عنوان :