پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں ٗ پالیا کی جانب سے ہڑتال ختم کر نے کااعلان اچھا اقدام ہے ٗ محمد زبیر

ہفتہ 6 فروری 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہفتہ کو ان کی کوئی ملاقات شیڈول نہیں تاہم پالپا صدر کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان اچھا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات ہوئی تو ان کے تخفظات دور کریں گے اور جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا حکومت ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کی نہیں بلکہ ملازموں کی ترقی کی بات کر رہی ہے تاہم بعض عناصر مذاکرات کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں جو مذاکرات کا سن کر گھبرا گئے۔

متعلقہ عنوان :