بالی وڈ میں رہ کر اچھے کردار ادا کر نے کی ترجیح دونگی

ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بننے والی فلم ’فتور‘ 12 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

ہفتہ 6 فروری 2016 17:24

بالی وڈ میں رہ کر اچھے کردار ادا کر نے کی ترجیح دونگی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے کہاہے کہ وہ بالی وڈ میں رہ کر اچھے کردار کرنے کو ترجیح دیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے حال ہی میں اس بات کا احساس ہوا کہ سب ہولی وڈ جارہے ہیں جس کے بعد یہاں (بولی وڈ میں) میرا مقابلہ کافی کم ہوچکا ہے اور اب وقت ہے کہ میں یہاں رکوں اور بہتر کردار حاصل کروں۔

کترینہ کیف اس وقت اپنی آنے والی فلم فتور کی تشہیر میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اب فتور جیسے مزید مشکل کردار ادا کریں گی۔فتور ایک مشکل فلم تھی جس میں باالکل الگ قسم کا رقص پیش کیا گیا ہے اور ایسی فلم بنانے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے۔کترینہ کی آخری ریلیز فلم فینٹم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی تاہم اداکارہ کا کہناہے کہ باکس آفس پر زیادہ کمائی کے چکر میں اچھے کردار چھوڑے نہیں جاسکتے۔

(جاری ہے)

فلم ’فتور‘ ارلس ڈکنز کے ناول ’گریٹ ایکس پیکٹیشنز‘ پر بنائی گئی ہے جس میں کترینہ کے ہمراہ اداکارہ تبو اور ادتیہ روئے کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔تبو کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کترینہ کا کہنا تھا ’تبو جی کے ساتھ کام کرنا ایک نہایت خوبصورت تجربہ تھا اور ان کے ساتھ فلم کرنا میرے لیے بونس ہے۔ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بننے والی فلم ’فتور‘ 12 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :