ڈیل کا پاکستان میں خصوصی سروسز شروع کرنے کا اعلان

پروسپورٹ سروسز کے ذریعے خرابی کے دورانئے میں کمی اور سسٹمز کی کارکردگی بہتر ہوگی

ہفتہ 6 فروری 2016 17:37

ڈیل کا پاکستان میں خصوصی سروسز شروع کرنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) عالمی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے پاکستان میں کمرشل کسٹمرز اور عام صارفین کیلئے ڈیل پروسپورٹ کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ دونوں طرح کے صارفین کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برقرار ی اور بہترین کارکردگی میں معاون ہوگی جس سے تکنیکی تعاون میں وقت کم خرچ ہو گا اور ملک کے ابھرتے ہوئے کاروباری ماحول میں جدت اختیار کرنے کے لئے زیادہ توجہ دی جاسکے گی ۔

پروسپورٹ سروسز کے پورٹ فولیو کی اہم خصوصیات اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ ڈیل سپورٹ تک رسائی فراہم کرکے صارفین اپنی شرائط اور سہولت کے مطابق اپنا کام منفرد بنا سکیں گے ۔ کمرشل کسٹمرز اور عام صارفین اپنی مطلوبہ جگہ اور سہولیاتی مراکز سے ملنے والی پروسپورٹ وارنٹی سے مستفید ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے ذریعے یا تو وہ اپنے ڈیل کے سسٹمز متعین کردہ ریپیئر سینٹر پر چھوڑ دیں یا فیلڈ سپورٹ انجینئر مسئلے کے حل کے لئے آپ کی مطلوبہ جگہ دورہ کرلے۔

اس کے علاوہ اس خطے میں پروسپورٹ اپنے پرسنل کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس کے لئے انجینئرز کی براہ راست رسائی فراہم کرتے ہیں اور اس طرح یہ سافٹ ویئر و ہارڈ ویئر کے مسائل کے حل کے لئے واحد ذریعہ بن جاتے ہیں۔ ڈیل ساؤتھ ایشیا ڈیولپنگ مارکیٹس کے جنرل منیجر میر سعادت علی نے بتایا، "جس طرح ہم پھیلی ہوئی افرادی قوت میں اضافے کا مشاہدہ کررہے ہیں، اسی طرح ان ڈیوائسز کو چلانا اور اس کی کارکردگی برقرار رکھنا زیادہ چیلنجنگ بن رہا ہے۔

اسی طرح روز بروز ٹیکنالوجی پر بڑھتے انحصار کے باعث صحیح سمت میں تعاون کی زیادہ ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔ ڈیل مارکیٹ میں صارفین کی ضروریات کو سمجھنے کے لئے سرگرم رہی ہے اور ڈیل پروسپورٹ متعارف ہونے سے ہمارے صارفین کارکردگی برقرار رکھنے کے ساتھ خرابی کے دورانئے میں زیادہ سے زیادہ کمی لاسکیں گے ۔ "تیسرے فریق سے باہمی مدد و تعاون ، ہائپروائزر اور او ایس سپورٹ کے اضافی فائدے سے ڈیل کے کاروباری صارفین ان تمام خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ڈیل پروسپورٹ اپنے صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ کسی بھی اہم کام کے دوران سسٹم کی بندش کے دورانئے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت اور ہنگامی صورتحال کے مطابق اسے اپ گریڈ کردے۔ صارفین حساس نوعیت کا ڈیٹا بھی کنٹرول کرسکیں گے۔ وہ اپنی ہارڈ ڈرائیو کی تبدیلی کے بعد اپنے ڈیٹا کی موجودگی کو یقینی بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ وہ بیٹری سے متعلق اضافی خدمات کی بدولت بیٹری کی تبدیلی کے انتظار کی جھنجھٹ سے بھی بچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :