سسراور بیٹوں نے طلاق دینے پر داماد کو قتل کر دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 19:02

سسراور بیٹوں نے طلاق دینے پر داماد کو قتل کر دیا

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) بیوی کو طلاق دینے پرسسر اوراسکے بیٹوں نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس کے مطابق گاو¿ں16،چودہ ایل کے رہائشی ظفر اقبال گجر کی شادی کچھ عرصہ قبل چک 511،ای بی کے کاشتکارعبدالمجید گجر کی بیٹی مسماة شہنازاختر سے ہوئی تاہم چند ماہ قبل مقتول ظفر اقبال نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی جسکا شہنازاختر کے باپ اوربھائیوں کو شدید رنج تھا،وقوعہ کے روز مقتول اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملزمان عبدالمجید گجر اور اسکے بیٹے اشفاق،اتفاق اورحفیظ وغیر ہ اچانک گھر میں گھس گئے اور ظفر اقبال پر تشدد شروع کردیا ،ڈنڈوں اورسوٹوں کی ضربات سے مقتول شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،پولیس کسووال نے مقتول کے بہنوئی شاہد ایوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :