شریف میموریل کرکٹ چمپئن شپ، ماڈل ٹاؤن جمخانہ نے چوبرجی ایگلٹس کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 6 فروری 2016 19:26

شریف میموریل کرکٹ چمپئن شپ، ماڈل ٹاؤن جمخانہ نے چوبرجی ایگلٹس کو 8وکٹوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پہلی شریف میموریل ون ڈے کرکٹ چمپئن شپ کے لیگ مقابلے میں ماڈل ٹاون جمخانہ نے چوبرجی ایگلٹس کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ماڈل ٹاؤن کلب گراؤنڈ میں منعقدہ میچ میں چوبرجی ایگلٹس کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 36.2اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

محمد علی نے 30، ذوہیب احمد نے 28اور جواد احمد نے 23رنز بنائے ۔ جبکہ حسن رضوان نے 2، فیصل رضا ، محمد نواز، محمد اعتزاز احمداور عدنان احمد نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ماڈل ٹاون جمخانہ نے ہدف 22.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔عثمان لیاقت نے 59اور رمیز یونس نے 55رنز بنائے ۔طارق رشید اور خرم صدیق نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :