سکھر ‘ایوانِ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام پہلا خالد محمود خان میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ‘سہیل لاکھو اور صدام نجم فاتح قرار

ہفتہ 6 فروری 2016 19:27

سکھر ‘ایوانِ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام پہلا خالد محمود خان میموریل ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے زیرِ اہتمام پہلے خالد محمود خان میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ریلوے آفیسرز کلب سکھر میں کھیلا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں سکھر کے معروف بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شائقینِ بیڈمنٹن کی بڑی تعداد میچوں سے لطف اندوز ہوئی ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل سہیل لاکھو اور صدام نجم پر مشتمل جوڑی نے جیتاجبکہ رمیش اور شفیق میمن رنر اپ رہے۔

جاوید علی شیخ اور سِری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ ایوان عامر علی خان غٖوری نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سرپرست اور سابق صدر خالد محمود خان مرحوم سے منسوب یہ ٹورنامنٹ مرحوم کی تاجر برادری کیلئے خدمات اور اُن کی سماجی سرگرمیوں کے اعتراف میں منعقد کیا گیا۔ فائنل میچ کے موقع پر ایوان کے نائب صدر جاوید علی شیخ، ایوان کی اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین جاوید احمد شیخ، انجینئر عبدالفتاح شیخ، محمد کامل فاروقی، عبدالمجید قریشی، محمد خالد کاکیزئی، سید شفقت علی شاہ، اسلام مغل، ملک محمد یوسف، سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی و دیگر شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :