پاکستان سپر لیگ، احمد شہزاد کی کراچی کنگز کیخلاف نصف سینچری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 19:30

پاکستان سپر لیگ، احمد شہزاد کی کراچی کنگز کیخلاف نصف سینچری
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں احمد شہزاد کی کراچی کنگز کیخلاف نصف سینچری مکمل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگ جاری ہے۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کر لی ہے۔ احمد شہزاد کی نصف سینچری کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت مظوبط پوزیشن میں آگئی ہے۔ اس نصف سینچری کیساتھ احمد شہزاد کی کافی عرصے بعد فارم میں واپسی ہوئی ہے۔