Live Updates

تحریک انصاف کے 2014کے احتجاجی دھرنے کے آفٹر شاکس، تاجروں کا خیموں کے 46لاکھ روپے کے بقایا جات کیلئے احتجاج

پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسہ کے موقع پر متاثرہ تاجروں نے آبپارہ چوک پراحتجاجی بینرز لگا دیئے، عمران خان سے مسئلے کے حل کا مطالبہ

ہفتہ 6 فروری 2016 19:34

تحریک انصاف کے 2014کے احتجاجی دھرنے کے آفٹر شاکس، تاجروں کا خیموں کے ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 2014کے احتجاجی دھرنے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، دھرنے کے لئے کرائے پر لئے گئے خیموں کے کرائے کے 46 لاکھ کے بقایا جات تاحال ادا نہ ہوسکے ، متاثرہ تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے کے دوران آبپارہ مارکیٹ میں جلسہ گاہ کے چاروں طرف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سیٹینٹ سروس کے تاجر کو 46 لاکھ کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر احتجاجی بینرز آویزاں کر دیئے، جن پر لکھا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کو ٹینٹ سروس مہیا کرنے والے مظلوم تاجر کی46 لاکھ کی بقایا رقم بنی گالہ میں 62 دن احتجاجی کیمپ لگانے کے باوجود بھی نہ مل سکی، عمران خان ادائیگی کرائیں ۔

ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آبپارہ چوک میں احتجاجی جلسہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ سال کے دھرنے کے دوران ٹینٹ سروس کے بقایا جات46 لاکھ ادا کرنے پر ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن ، آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرہ میں تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ تاجر کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں۔

متاثرہ تاجر اشتیاق احمد گجر نے کہا کہ بقایا جات کی وصولی کے لئے 62 دنوں سے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے لیکن آج تک ادائیگی نہیں کی گئی ۔ عمران خان کی ہدایت پر سیف اﷲ نیازی ، نعیم الحق اور شعیب صدیقی نے بار بار یقین دہانی کروائی کہ ادائیگی کی جائے گی لیکن ابھی تک تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ مظاہرہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی گئی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات