پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈیٹر نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 19:45

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈیٹر نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈیٹر نے احمد شہزاد کی شاندار نصف سینچری کے باعث 147 رنز کا مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ احمد شہزاد نے 46 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر احمد شہزاد کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈیٹر نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی