سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کل سے سبی میں شروع ہوگا

ہفتہ 6 فروری 2016 21:08

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء ) سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کل سے سبی میں شروع ہورہا ہے،اجتماع میں شرکت کرنے کے لاکھوں فرزندان توحید سبی پہنچنا شروع ہوگئے،اجتماع گاہ میں خیمہ بستیاں آباد ہو گئیں،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،تفصیلات کے مطابق سبی کا سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کل 8فروری سے سبی میں شروع ہورہا ہے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید سبی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور جماعت کی شکلوں میں لوگ اجتماع گاہ میں پہنچ رہے ہیں جبکہ اجتماع گاہ میں حد نگاہ تک خیمہ بستیاں آباد ہوگئی ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سبی پولیس نے فول پروف انتظامات کرکے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ اجتماع گاہ تک پہنچنے کے لیے ٹریفک پلان بھی تشکیل دئے گیا ہے تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع 08فروری سے 11فروری تک جاری رہے گا جس کی اختتامی رقت آمیز دعا11فروری کے روز صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔