پریشر لئے بغیر مثبت انداز میں کرکٹ کھیلی ، احمد شہزاد

کافی عرصے سے لمبا سکور کرنے کی کوشش کررہا تھا اس اننگز نے اعتماد دیا ، اوپنر

ہفتہ 6 فروری 2016 22:03

پریشر لئے بغیر مثبت انداز میں کرکٹ کھیلی ، احمد شہزاد

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نا ز اوپنرز اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈایٹرز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پریشر لیے بغیر مثبت انداز میں کرکٹ کھیلی اور پچھلے کافی عرصے سے میں بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا تھا ،اس اننگز نے میرے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور میں اپنی اس پرفارمنس کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احمد شہزاد کو کراچی کنگز کے خلاف 71رنز کی شانداز اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ان کی اننگز میں 5چوکے اور 4فلک شگاف چھکے شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :