وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کے بعد تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میرٹ نظام متعارف کروانے کا عمل جاری

ہفتہ 6 فروری 2016 22:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے احکامات کے بعدصوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میرٹ نظام متعارف کروانے کا عمل جاری ہے اور اکثر محکموں بائیو میٹرک نظام سے ملازمین کی حاضری یقینی بن گئی ہے جسے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائیلین کے مسائل حل ہونے شروع ہوگیے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکے دفاتروں میں ویڈیو لنک کا نظام نصب کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کانفرنس ہال سے ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر بلتستان اور بلتستان ریجن کے انتظامی آفیسران سے خطاب کیا تھا ویڈیو لنک کے نظام متعارف دور دراز اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ار دیگر انتظامی آفیسران سرکاری میٹنگ کے لئے گلگت آنے کے بجائے اپنے ضلع سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاسوں میں شرکت کرئینگے جس سے ہونے سے سرکاری اخراجات میں کافی حد تک کمی آجائیگی اور آفیسران اپنے اضلاع میں عوام کی خدمت کیلئے دستیاب ہونگے تمام سرکاری امور کو ویڈیو لنک کے ذریعے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کو آگاہ کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ان اقدامات سے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال میں بھی کمی آجائیگی اور سائیلین کا کام بھی وقت پر ہوجائیگا۔ جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ان اقدامات سے صوبے میں نہ صرف دن دگنی رات چگنی ترقی ہوگی بلکہ عوام کو بھی ان اقدامات کے ثمرات حاصل ہونگے۔گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے اور دفاتر کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے گیے اقدامات نے اثر دیکھنا شروع کردیا۔

واضع رہے کہ حال ہی میں بائیو میرٹ نظام کے ذریعے ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے سائیلین کے مسائل بروقت حل ہورہے ہیں۔ویڈیو لنک کی سہولت سے گلگت بلتستان کے دارالحکومت گلگت میں واقع ہیڈ کوراٹر سے رابطہ تمام ضلعی دفاتر اور تحصیل ہیڈ کوراٹر کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ قائم ہوگا۔۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے کا نظام جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔

جسے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں کی بہتر کارکردگی کے علاوہ سائیلین کو درپیش مشکلات بھی بروقت حل ہونگے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ویڈیو لنک کے نظام کو صوبے کے تمام اضلاع میں2ماہ ویڈیو لنک کی سہولت متعارف کروا کر سرکاری امورکی انجام د ہی کیلئے ہونے والی اخراجات میں بہت حد تک کمی لائی گئی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ویڈیو لنک نظام کو صوبے کے تمام اضلاع میں قائم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔