کوئٹہ میں ہونے والے بم حملے کے مزید 2 زخمی جان کی بازی ہار بیٹھے

muhammad ali محمد علی اتوار 7 فروری 2016 00:59

کوئٹہ میں ہونے والے بم حملے کے مزید 2 زخمی جان کی بازی ہار بیٹھے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری۔2016ء) کوئٹہ میں ہونے والے بم حملے کے مزید 2 زخمی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ جناح روڈ پر ایف سی کے کانوائے پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حملے کے نیتجے میں آخری اطلاعات تک 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 40 کے قریب زخمی افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تاہم اب رات گئے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے مزید 2 زخمی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :