پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

اتوار 7 فروری 2016 11:43

پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ،اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگ سے جب کہ کوئٹہ گلیڈئیٹر کا سامنا پشاور زلمی سے ہوگا،میچز جیوسوپر سے براہ راست دکھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یو اے ای میں جاری پاکستان سپر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا تیسرے نمبرپر موجود شعیب ملک کی کراچی کنگ سے ہوگا،اسلا م آباد نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،جبکہ کراچی کنگ نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا ۔

دن کا دوسرا میچ ،پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیٹراورشاہ آفریدی کی پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے ہوگا ، دو میچز میں کامیابی کے بعد زلمی دوسرے نمبرپر موجود ہے ۔

پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے