نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

اتوار 7 فروری 2016 12:33

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے (کل) کھیلا ..

ہیملٹن ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) پیر کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیوی کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کلم کا یہ الوداعی میچ ہوگا اور اس کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے 159 رنز سے فتح حاصل کی تاہم ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کیا اور بلیک کیپس کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

متعلقہ عنوان :