مورنے مورکل نے ون ڈے میں سٹورٹ براڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اتوار 7 فروری 2016 12:36

مورنے مورکل نے ون ڈے میں سٹورٹ براڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

پورٹ الزبتھ ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر مورنے مورکل نے ون ڈے کرکٹ میں سٹورٹ براڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، مورکل نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے دوسرے ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے مورنے مورکل جب میدان میں اترے تو انہیں سٹورٹ براڈ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت تھی، انہوں نے کپتان ایوان مورگن کو آؤٹ کر کے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں براڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، مورکل نے 105 میچز میں 179 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ براڈ نے 177 وکٹیں لے رکھی تھیں۔