جرمنی میں منعقد ہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” انٹر موٹ 2016“ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اتوار 7 فروری 2016 12:36

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی کے شہر کولون میں منعقد ہونے والی 5روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” انٹر موٹ 2016“ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 15فروری تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے دستانے ، سوٹس ، جوتے ، سینڈلز اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والے ادارے عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعے بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پانچ روزہ عالمی تجارتی میلہ 5تا9اکتوبر 2016ء تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر سے تجارتی ادارے شرکت کرینگے۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :