ٹی ڈی اے پی کی جانب سے '' انڈیکس دوبئی'' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب

اتوار 7 فروری 2016 12:38

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش '' انڈیکس دوبئی'' میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 19 فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 23 مئی 2016ء کو شروع ہو گی جس میں ٹیکسٹائلز، گھریلو ، باتھ روم ، پردے ، اسیسریز ، فلور کورنگ ، مشین اور ہاتھ سے بنے قالین ، ہارڈ اور سافٹ ووڈ فلورنگ ، فرنیچر اور دستکاریاں ، بیڈ روم ، آئٹمز اور گفٹ آئٹمز سمیت مختلف مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ چار روزہ عالمی تجارتی میلہ 26مئی 2016ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔