کترینہ کیف کی والدہ رنبیر کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لے سرگرم

اتوار 7 فروری 2016 12:38

کترینہ کیف کی والدہ رنبیر کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لے سرگرم

ممبئی ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین اپنی بیٹی اور اداکار رنبیر کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لے سرگرم ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین نے رنبیر کی والدہ نیتو کپور سے رابطہ کیا ہے تاکہ دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھنے والی دوریوں کو کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے نیتو کپور سے رابطہ کرکے رنبیر کو سمجھانے کی درخواست کی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریاں درد سر بن گئی ہیں۔ دوسری جانب نیتو کپور نے اس درخواست کو رد کرتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتیں اور یہ رنبیر کا ذاتی مسئلہ ہے۔