بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہئے، فلمسٹار شان

اتوار 7 فروری 2016 13:13

بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہئے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) لالی ووڈ اداکار شان نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہئیے، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کو اب لیپ ٹاپ سے آگے بڑھنا چاہئیے ، ضروری نہیں کہ تمام نوجوان نسل پڑھائی میں ہی دلچسپی رکھتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو ایسی پالیسی ملنی چاہئیے جس سے فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے۔شان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں جس کے باعث سال 2016ء میں فلم انڈسٹری کو بٹا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہیتاہم اگر لاہور اور کراچی کے لوگ مل کر فلمیں بنائیں تو چاند اور ستارہ بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :