رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ادویات کی برآمدات سے 103 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمایا گیا
رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 5 ہزار611ٹن ادویات برآمد کی گئیں برآمدی سامان کی مالیت میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو حوصلہ افزاء ہے ٗ رپورٹ
اتوار 7 فروری 2016 13:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ادویات کی برآمدات سے 103 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 5 ہزار611ٹن ادویات برآمد کی گئی ہیں جس سے 103.3ملین ڈالر کا زرمبادکہ حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران 7 ہزار 933 ٹن ادویات کی برآمدات سے 104.3ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ادویات کی برآمدات کی مقدار میں 29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے تاہم برآمدی سامان کی مالیت میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو حوصلہ افزاء ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.