رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی
تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی
اتوار 7 فروری 2016 13:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران نان ٹیکسٹائلز مصنوعات کی ملکی برآمدات کا حجم 4.045 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ٗ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران برآمدات کا حجم 5.173 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں 77.47فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ٗ قالین اور پارچہ جات کی برآمدات کی شرح میں 21.52 فیصد کی کمی اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں 3.27 فیصد تک کم ہوگئی۔(جاری ہے)
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کساد بازاری اور دیگر برآمداتی ممالک سے سخت مقابلے اور پیدواری اخراجات کی زیادتی کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور مصنوعات کی تیاری میں ویلیو ایڈیشن سمیت پیداواری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.