شام کے صدربشارالاسد کی والدہ 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
انیسہ مخلوف گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں،ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اتوار 7 فروری 2016 13:30
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) شام کے صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ مخلوف انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ،شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ کے انتقال پر ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ اور سابق صدر حافظ الاسد کی بیوہ 86 سال کی عمرمیں دمشق میں انتقال کر گئیں۔
بشارالاسد کی متوفیہ والدہ 1930ء میں اللاذقیہ شہرمیں پیدا ہوئیں اور 1957ء کو وہ حافظ الاسد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کے کل پانچ بیٹے بیٹیاں ہیں جن میں صدر بشارالاسد، ماھر الاسد اور بشریٰ اسد حیات جب کہ باسل اور مجد وفات پا چکے ہیں۔سنہ2012ء میں یورپی یونین نے جب شام پر اقتصادی پابندیاں عاید کیں تو پابندیوں کی فہرست میں بشارالاسد کی اہلیہ اور اس کی ہمشیرہ کا نام بھی شامل تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.