ڈین جونز نے سعید کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی
اتوار 7 فروری 2016 13:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونیز نے سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی ہے ۔ اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے خلیج ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں سعید کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یونائیٹڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ کیلئے بہت مثبت قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ان کا تجربہ بہت کام آیا ٗوہ جانتے ہیں کہ کس جگہ پر کتنی رفتار سے اور کیسی گیند پھینکنی ہے ٗ وہ واقعی بہت بڑے کھلاڑی ہیں۔
سعیداجمل نے زلمی کے خلاف میچ میں پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا دوسرے اوور میں انہوں نے بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بالکل نہ کھیلنے دیا اور صرف ایک رن دیا۔سعید نے میچ میں مقررہ چار اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ لی اور جارحانہ بلے بازوں شاہد آفریدی ٗڈیرن سیمی اور کامران اکمل کے باوجود زلمی 145 سے زائد اسکور نہ بنا سکی۔(جاری ہے)
ڈین جونز نے سعید اجمل کو سراہتے ہوئے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ٗ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے آج بہت عمدہ کھیلا۔
ڈین جونز نے نوجوان باولر رومان رئیس کو بھی سراہا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے رومان پشاور کے خلاف اسلام آباد کے سب سے کم رنز دینے والے باولر تھے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں رومان بہت اچھا کھیلے۔ انہوں نے دباؤکے باوجود توازن نہیں کھویا۔ جہاں تک پاکستان کرکٹ کا تعلق ہے وہ ایک مستقبل کے ایک بہترین کرکٹر ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی تاہم ہمیں ایک وقت پر صرف ایک میچ پر توجہ دینی ہو گی۔ہمیں پلے آف کیلئے کوالی فائی کرنے کی خاطر خود کو بہتر بنانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.