ساؤتھ ایشین گیمز، ٹینس مقابلوں میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

اعصام الحق اور عقیل خان نے مالدیپ کی جوڑی کو با آسائی اسٹریٹ گیمز میں شکست دیدی

اتوار 7 فروری 2016 14:43

ساؤتھ ایشین گیمز، ٹینس مقابلوں میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز ٹینس ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان نے فاتحانہ آغاز کردیا، جبکہ ویمنز پلیئر سارا منصور نے بنگلہ دیش کو ہرا کرساوتھ ایشین گیمز ویمنز مقابلوں میں پاکستان کے لئے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

گوہاٹی میں چھٹے ساوتھ ایشین گیمز ٹینس ڈبلز میں پاکستان کی نمبر ایک جوڑی اعصام الحق اور عقیل خان نے مالدیپ کی جوڑی کو با آسائی اسٹریٹ گیمز میں شکست دیدی۔ اعصام الحق اور عقیل خان نے چھ ایک اور چھ ایک کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب خاتون پلیئر سارا منصور نے ساوتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش کی شفنائل لکشمی کو چھ صفر اور چھ صفر کے اسکور سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :