پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا

اتوار 7 فروری 2016 14:57

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہو گا ، اجلاس میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے لئے ایک ریویو کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری لی جا ئے گی۔اس کے علاوہ فیڈریشن کے ڈی جی ، ڈائریکٹر ڈویللپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک اور سنئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری لی جا ئے گی۔ بورڈ اراکین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ، کھلاڑیوں کو ادا کی جانے والی رقوم سپر لیگ کے منصوبے اور ویمن ہاکی کے حوالے سے بریفنگ دی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :