ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلیے پاکستانی ممکنہ سکواڈ کی فہرست تیار،احمد شہزاد نے کراچی کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر ڈراپ ہونے کے خدشات ختم کردیے

اتوار 7 فروری 2016 15:00

ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلیے پاکستانی ممکنہ سکواڈ کی فہرست تیار،احمد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ کی فہرست تیار کرلی گئی، 1یا2 تبدیلیوں کے بعد چیئرمین کی منظوری سے ٹیم کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے،احمد شہزاد نے ہفتے کو کراچی کنگز کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر ڈراپ ہونے کے خدشات ختم کردیے، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان روشن ہے، کامران اکمل کی واپسی محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں ڈال دے گی ہے۔

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد نواز اور رومان رئیس نے بھی توجہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے ممکنہ اسکواڈ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی،اس سلسلے میں مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے،ہیڈ کوچ وقار یونس سے رائے پہلے ہی طلب کرلی گئی تھی جو بابر اعظم کی اسکواڈ میں شمولیت کے حق میں ہیں، فہرست میں 1یا2 تبدیلیوں کے بعد چیئرمین بورڈ شہریار خان کی منظوری سے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا، احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کا خدشہ تھا، اوپنر نے ہفتے کو کراچی کنگز کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر بقا کی امیدیں روشن کرلیں، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد نواز نے بھی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے بطور اسپنر اپنی افادیت ثابت کرنے کے ساتھ مڈل آرڈر میں ذمہ دارانہ بیٹنگ سے اپنا کیس مضبوط کیا ہے، نپی تلی بولنگ کی بدولت پیسر رومان رئیس بھی نظروں میں ا?چکے لیکن میگا ایونٹ میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلیے بڑے حوصلے کی ضرورت ہوگی، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی فارم کا فائدہ اٹھانے کا سوچا گیا تو محمد رضوان کو ڈراپ کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی ڈیڈلائن پیرکو ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :