بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے شاہد آفریدی کو اپنے بچپن کا ہیرو قرار دے دیا

اتوار 7 فروری 2016 15:02

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے شاہد آفریدی کو اپنے بچپن کا ہیرو قرار ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء ) بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے شاہد آفریدی کو اپنے بچپن کا ہیرو قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے کئی نامور کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ ان کرکٹرز میں بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال بھی ہیں۔ تمیم اقبال نے اب انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی ٹی ٹوئٹنی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے کافی بڑے مداح ہیں۔ وہ بچپن سے شاہد آفریدی کو اپنا ہیرو مانتے آئے ہیں۔