پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی صورتحال تاحال بہتر نہ ہو سکی

سکولوں کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کو اسلحہ تھما کر حفاظت کے لئے گیٹ پر تعینات کر دیا

اتوار 7 فروری 2016 15:08

پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی صورتحال تاحال بہتر نہ ہو سکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کی صورتحال تاحال بہتر نہ ہو سکی۔ سکولوں کی انتظامیہ نے میٹرک کے طلبہ و طالبات کو اسلحہ تھما کر حفاظت کے لئے گیٹ پر تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی تعلیمی اداروں نے جماعت دوئم سے ہشتم کے طلباء اور طالبات کے لئے آگاہیمہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں انہیں حملے کی صورت میں پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے سکولوں کی انتظامیہ نے از خود سیکیورٹی کے انتظامات کرنا شروع کر دیئے ہیں کئی سکولوں کی انتظامیہ نے اساتذہ کرام اور طلبہ کو کتاب اور قلم کی بجائے ہتھیار تھما دیئے ہیں اور انہیں سیکیورٹی پر مامور کر دیا ہے۔

جس کی وجہ سے سالانہ امتحانات میں طلبہ اور طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :