دبئی: سائیکلنگ ٹور کا تیسرا مرحلہ اسپین کے جوٴن لوباٹو نے جیت لیا

اتوار 7 فروری 2016 15:08

دبئی: سائیکلنگ ٹور کا تیسرا مرحلہ اسپین کے جوٴن لوباٹو نے جیت لیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) دبئی میں جاری سائیکلنگ ٹور کے تیسرے مرحلے میں اسپین کے سائیکلسٹ جوٴن لوباٹو نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔دبئی میں جاری سائیکل ریس کے تیسرے راوٴنڈ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر سے شامل کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاوٴں چلائے۔ کچھ شرکا نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار ہو کر پیچھے رہ گئے۔ اسپین کے جوٴن لوباٹو نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ایونٹ کا تیسرامرحلہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے ریس کا مقررہ فاصلہ چار گھنٹے، تیرہ منٹ اور 23 سیکنڈز میں طے کیا۔

متعلقہ عنوان :