بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات عملے کی کارروائی ٗ 29کلو گرام ہیروئن اسمگل کر نے کی کوشش ناکام ٗ چار مسافر گرفتار
گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ٗذرائع اے ایس ایف
اتوار 7 فروری 2016 15:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے چند گھنٹوں کے دوران بیرون ملک 29 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والی نجی ایئرلائن کی مختلف پروازوں سے 4 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے ٗ 14 کلو ہیروئن سعودی عرب ٗ10 کلو ہیروئن ترکی ٗ5 کلو گرام ہیروئن دوحا اسمگل کی جارہی تھی۔
اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 25 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ چاروں ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.