کاروباری ہوتو ایسا۔ برطانوی نوجوان تازہ ہوا کی بوتلیں برآمد کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 7 فروری 2016 15:33

کاروباری ہوتو ایسا۔ برطانوی نوجوان تازہ ہوا کی بوتلیں برآمد کرنے لگا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک چین کو 16000 پاؤنڈ کی تازہ ہوا کی بوتلیں فروخت کر چکا ہے۔حیرت انگیز طور پر تازہ ہوا کی ایک بوتل کی قیمت 80 پاؤنڈ ہے۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بوتل خریدنے والوں کو صرف چند سیکنڈ کے لیے ہی تازہ ہوا کا احساس ہوتا ہے۔
27 سالہ لیو ڈی واٹس کے سب سے بڑے گاہک بیجنگ اور شنگھائی، چین کے امیرترین طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔

لیو چند ہفتوں میں ہی تازہ ہوا سے بھری 580 ملی لیٹر کی 200 بوتلیں فروخت کر چکا ہے۔
لیو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو شہروں سے ممکنہ حد تک دور بھیج کر تازہ ہوا جمع کرتا ہے۔ اس کی ٹیم کے افراد بوتلوں کو مچھلی پکڑنے والے باریک جال کے بیچ میں رکھ کر 10 منٹ تک کھولے رکھتے ہیں، جس کے بعد بوتل کو بند کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


لیو کا کہنا ہے کہ وہ ڈورسیٹ، سومرسیٹ، ویلز، ویلٹشائر اور یارکشائر سے تازہ ہوا جمع کر کے مشرق بعید کے ممالک میں برآمد کرتا ہے۔

اس کے گاہک جب بوتل کھولتے ہیں تو انہیں چند سیکنڈ تک تازہ ہوا کا احساس رہتا ہے۔لیو کے گاہکوں میں چندایسے چینی بھی شامل ہیں، جو ان بوتلوں کو کبھی نہیں کھولتے بلکہ افسانوی تحفے کے طور پر دوستوں کو دے دیتے ہیں۔
گلنگہام، ڈورسیٹ سے تعلق رکھنے والے لیو کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ہر علاقے کی ہوا میں الگ ہی مہک ہوتی ہے۔

کاروباری ہوتو ایسا۔ برطانوی نوجوان تازہ ہوا کی بوتلیں برآمد کرنے لگا