جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اتوار 7 فروری 2016 16:28

جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام تین ماہ پر مشتمل مرحلہ وار جونئیر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق اسلام آباد تربیتی پروگرام میں 14 سے 17 سال کے نامور کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں محمد مزمل مرتضیٰ، امان عتیق، حمزہ بن ریحان، برکت اللہ، ابدال حیدر شامل ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق تربیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام 2 سال تک جاری رہے گا اور امید ہے سال 2017ء کے ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت اور نامور کھلاڑی سامنے آئیں گے اور وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :