سعودی عرب میں وٹس ایپ پر عائد پابندی ہٹا لی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 17:14

سعودی عرب میں وٹس ایپ پر عائد پابندی ہٹا لی گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7فروری۔2016ء) سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے خوشی کی خبر آ گئی ہے۔ معروف موبائل سروس وٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ اب سعودی عرب میں مقیم افراد وٹس ایپ کے ذریعے دُنیا بھر میں فون کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سعودی عرب میں وٹس ایپ کے ذریعے فون کال پر پابندی عائد تھی اور سعودی عرب میں مقیم افراد وٹس ایپ پر صرف پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری جو ماہانہ ہزاروں روپے پاکستان فون کرنے پر خرچ کرتے ہیں اب وٹس ایپ کے ذریعے وائی فائی پر فری کالز کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :