انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی
ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود یاسر شاہ مارچ 27 سے عالمی کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں ٗرپورٹ
اتوار 7 فروری 2016 17:31
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ سامنے آئی کہ یاسر شاہ نے کورثیلیڈون نامی ایک دوا کا استعال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔
آئی سی سی نے یاسر شاہ کا غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ان پر صرف تین ماہ کی پابندی عائد کی ۔ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود یاسر شاہ مارچ 27 سے عالمی کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں ٗیاد رہے کہ گزشتہ سال یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں 49 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر رہے ہیں۔یاسر شاہ نے اپنا ڈیبیو 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں کیا تھا اور پہلی سیریز میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.