مرحوم صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 48ویں برسی منائی گئی

اتوار 7 فروری 2016 18:03

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء) معلم ، شاعر و مترجم صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی برسی اتوار کو منائی گئی ۔وہ 4اگست 1899ء کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تین زبانوں اردو ، فارسی اور ادب میں 31ادبی کتابیں تحریر کیں انہوں نے بچوں کیلئے بھی کئی سبق آموز کہانیاں تحریر کیں ۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ان کے ترانے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں ۔ مرزا غالب اور امیر خسرو کے فارسی کلام کا ترجمہ ان کا عظیم کارنامہ ہے ۔ اردو زبان کی سرکاری سطح پر نفاذ کیلئے ان کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ انہیں ادبی شخصیات پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ 7فروری 1978کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :